امریکا کے رکن کانگریس ایریک سوالویل نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سوالویل کے اعزاز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے استقبالیہ دیا پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کمیونٹی متحرک ہو گئی ہے، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایریک سوالویل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا
اس موقع پر رکن کانگریس سوالویل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے رکن کانگریس نے ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر، تنویر احمد اور طاہر بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، ان کے مطابق پاکستان کا دورہ طے ہے جلد وفد کے ہمراہ جاؤں گا واضح رہے کہ ایریک سوالویل کانگریس کی جوڈیشری کے ساتھ ساتھ کئی اہم کمیٹیوں کے رکن ہیں
95