وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اعلیٰ حکومتی وفد سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا۔ وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ وفد میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور دیگر ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق اور ملک کی جمہوری ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وفد پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔