فیصل آباد کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی مزید دو مزدور جاں بحق ہلاکتیں 3 ہوگئیں

فیصل آباد کے علاقے لہلاں کے قریب واقع کاٹن فیکٹریمیں لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا ہے، تاہم افسوسناک واقعے میں مزید دو مزدوروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے تیسرے مزدور کی لاش بھی نکال لی گئی ہے، جس کی شناخت 25 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے جو جام پور کا رہائشی تھا۔ اس سے قبل لیہ کے رہائشی 26 سالہ جمیل اور 46 سالہ اصغر کی لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں موجود پرانے کپڑوں میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی ک
ے نتیجے میں فیکٹری میں موجود کپڑا اور مشینری جل کر راکھ ہو گئی، جس سے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔