16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا، جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر سفاکانہ حملہ کیا۔ اس اندوہناک واقعے میں اسکول کی پرنسپل، اساتذہ اور عملے سمیت 140 سے زائد معصوم بچے شہید ہو گئے تھے۔سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر سکھر میں اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم شائستہ کھوسو، سماجی شخصیات، شہریوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی گئیں۔تقریبات کے دوران شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا، تاہم یہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم، اتحاد اور یکجہتی کی ایک مضبوط علامت بھی بن گیا۔سماجی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم بچوں کا خون 
رائی16 ڊسمبر 2014 پاگاں نہیں جائے گا اور پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانے کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی۔ شرکاء نے کہا کہ قوم آج بھی شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو کر کھڑی ہے۔