پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دیا جموں و کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف موقف واضح

پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی مندوب کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت خود جموں و کشمیر کے معاملے کو سلامتی کونسل میں لے گیا تھا دہشت گردی اور سرپرستی گل قیصر کے مطابق کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔ بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور کالعدم تنظیموں کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔ پہلگام واقعے پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھارت نے مسترد کی سڈنی حملہ اور فلسطین پاکستان نے سڈنی میں مذہبی اجتماع پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی۔ پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
آسٹریلیا میں مقدمہ سڈنی کے بونڈائی بیچ حملہ آور نوید اکرم پر پندرہ قتل اور درجنوں دیگر جرائم کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ نوید اکرم پچھلے روز کومے سے باہر آیا اور پولیس بیان دینے کے لیے اس کی صحت بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔