پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، جس کے بعد قیمتیں تقریباً 11 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹرول 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.85 روپے، گیس لائٹ 11.70 روپے اور لائٹ ڈیزل 10.01 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے پیش کرے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ممکنہ نئی قیمتیں:پیٹرول: 263.09 روپے فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل: 267.80 روپے فی لیٹرگیس لائٹ: 181.16 روپے فی لیٹرلائٹ ڈیزل: 153.76 روپے فی لیٹر