ڈسکہ: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں شادی کی تقریبات میں پرس چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ سرگرم ہے پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ملزم شادی کی تقریب سے دلہےکی ماں کا پرس لے اُڑے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرس میں سلامیوں کے17 لاکھ سے زائد کی رقم موجود تھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں بچے کو مہمانوں کی موجودگی میں دلیری سے پرس اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، بچے نے پرس اٹھا کر ساتھی نوجوان کے حوالے کیا اور دونوں تیزی سے نکل گئے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں 8 سال کا بچہ اور 22 سال کا نوجوان شامل ہے، ملزم مہمان بن کر شادی میں شرکت کر کے اپنا ٹارگٹ ڈھونڈ کر ہاتھ مارتے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کا ٹارگٹ بڑی واردات کیلئے بڑے میرج ہال ہوتے ہیں، ملزمان کی تلاشی جاری ہے
97