لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ 19 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 19 گھنٹے گزر جانے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مسلسل مصروف ہیں فائر آفیسرز کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کی تین منزلیں منہدم ہو چکی ہیں۔ عمارت کے گرنے کے بعد آگ کی شدت میں کمی آئی ہے، تاہم فیکٹری میں کپڑا بڑی مقدار میں موجود ہونے کے باعث وقفے وقفے سے شعلے دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز شام 3 بجے کے بعد رپورٹ ہوا، جس کے بعد فوری طور پر اسنارکل اور متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے فائر آفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے مگر مکمل طور پر بجھانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے حکام کے مطابق رواں سال لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ زون میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔