کراچی: صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر اہل علاقہ نے آبادی کے بیچوں بیچ موجود شراب خانہ گرا دیا، تیسر ٹائون کے رہائشیوں کا عمل جرم بن گیا، ان کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے پر تیسرٹاؤن میں شراب خانے کی موجودگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ آبادی کے اندر شراب خانہ چلایا جا رہا ہے ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور حکام بالا کو کئی بار درخواستیں دے چکے مگر شنوائی نہیں ہوئی، گزشتہ دنوں علاقہ مکینوں نے اشتعال میں آ کر شراب خانے کو گرا دیا وکیل درخواست گزار نے کہا کہ واقعے کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں، شراب خانے کو فی الفور ختم کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے اس حوالے سے پولیس حکام سے جواب طلب کرلیا ہے، سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی
87