پرانا سکھر نمائش کی شاہراہ بینظیر بھٹو سے گزرنے والی مائیکرو کالونی کی یو سی 7 اور یو سی 9 کو پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی لائن رات گئے زور دار دھماکے سے پھٹ گئی دھماکے کے نتیجے میں شاہراہ بینظیر بھٹو سمیت میرانی محلہ کی سڑکیں پانی سے بھر گئیں جس کے باعث ہزاروں رہائشی اسکول جانے والے بچے اور بزرگ افراد شدید پریشانی کا شکار ہوگئے علاقہ مکینوں کے مطابق مائیکرو کالونی کی یہ نئی واٹر سپلائی لائن چند سال قبل ناقص پائپس ڈال کر تیار کی گئی تھی اور 2023 میں اس کا افتتاح ایم این اے نعمان شیخ اور ایم پی اے فرخ شاہ نے کیا تھا، تاہم لائن اس وقت بھی شروع نہیں کی گئی 2025 میں جب یہ لائن فعال کی گئی تو موٹر پریشر برداشت نہ کرسکی اور متعدد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی
شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ اس اسکیم میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جس کا ذمہ دار نہ صرف ٹھیکیدار بلکہ اعوان برادران، یو سی چیئرمین ممتاز اعوان اور اظہر اعوان بھی ہیں مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی انتظامی نااہلی نہ دہرائی جائے۔