سکھر بیراج کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے بھنگر برادری کے دو نوجوان شدید زخمی

سکھر بیراج کے نزدیک تیز رفتار ٹریلر لوڈر کارگو سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بھنگر برادری کے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمی نوجوان مور بھنگر اور اس کا ساتھی پریالوء سے سکھر کی کیلا مارکیٹ میں سامان فروخت کرنے جا رہے تھے حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کیا جہاں مور بھنگر کا علاج جاری ہے پولیس کے مطابق ٹریلر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی