محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے موسم کی صورتحال پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے آج اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے وقت مری، گلیات اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالا کوٹ اور شانگلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک سے بارش کا امکان ہے
90