پریالو کے قریب فیض محمد بندھو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں محمد چھٹل جمارو سے مبینہ طور پر دو بھائی مسلم ولد بشیر اور اکرم ولد بشیر احمد جمارو کو چھ مسلح افراد اغوا کر کے لے گئےمبینہ مغویوں کے وارث زبیر احمد جمارو نے بتایا کہ اس کے سالے مسلم اور اکرم کیلے کے باغ میں کام کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیازبیر احمد کے مطابق جمارو برادری اور عالم جمارو/علی خان جمارو گروپ کے درمیان تنازع چل رہا ہے، اسی رنجش کے باعث نوجوانوں کے اغوا کا شبہ ہےاس نے خدشہ ظاہر کیا کہ مغوی نوجوانوں کو قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔ واقعے کی اطلاع فیض محمد بندھو پولیس کو دے دی گئی ہے لیکن پولیس تاحال موقع پر نہیں پہنچی۔