118

نوجوان کی محبت میں بھارت جانے والی پاکستانی خاتون کے شوہر کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار چار بچوں کی ماں سیما غلام حیدر نے کے شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا جس میں انہوں نے حکومت سے اپنے بیوی اور بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق غلام حیدر جاکھرانی نے کہا کہ میری اہلیہ چار بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھی آن لائن گیم کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی۔میری بیوی کو پیار کا جھانسہ دے کر بھارت بلایا گیا۔غلام حیدر نے کہا کہ بھارت کے شہر راہوپور پولیس نے میری بیوی اور بچوں کو گرفتار کیا تھا جو اب رہا ہو چکے ہیں۔حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بچے مجھے واپس کرانے میں مدد کی جائے۔ جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سیما غلام حیدر اور گریٹر نوائیڈا سچن مینا نے ضمانت پر رہائی کے بعد ہفتے کو گوتم بدھ نگر کی لکسر جیل سے باہر نکل کر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ایک ساتھ رہنے کا عزم کیا ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیما غلام حیدر نے جیل سے رہائی پانے کے بعد کہا کہ میں نے سچن کے مذہب اور ثقافت کو اپنا مانا ہے اور اپنے چار بچوں کے نام بھی بدل دئیے۔ بچوں کے نام راج ، پریکانکا ، پری اور منی رکھا۔ سیما غلام حیدر نے مزید کہا کہ میں اگر پاکستان واپس گئی تو بلاشبہ مجھے مار دیا جائے گا۔سچ مینا سے رواں سال مارچ میں کٹھمنڈو کے پشوپتی ناتھ مندر میں شادی کی میں سچن کے بغیر نہیں رہ سکتی چونکہ وہ میرے شوہر ہیں ، میں نے ان کے مذہب کو مان لیا ہے خاتون نے مزید کہا کہ سچن کے والدین نے بھی مجھے قبول کر لیا ہے اور میں نے ان کے تمام ثقادتی طریقوں کو اپنایا ہے،ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ سیما نے سچن سے ملاقات سے متعلق بتایا کہ جولائی 2020 میں کورونا کی وبا کے دوران ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی تھی۔میں پب جی کھیلتے ہوئے بہت سے اجنبی لوگوں سے آن لائن بات کرتی تھی،اسی طرح میری سچن سے بات ہوئی، ہم گھنٹوں کھیلتے تھے، یہاں تک کہ کبھی بات کرنا بند نہیں کرتے۔ تقریباً چار ماہ کے بعد ہم نے فون نمبرز کا تبادلہ کیا، جنوری 2021 تک ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں