موٹروے پر خوفناک حادثہ، تین افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی

سرگودھا موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کے خوفناک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےتفصیلات کے مطابق تحصیل بھیرہ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور، ہوسٹس اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیںریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کے دورانِ سفر سو جانے کے باعث پیش آیاپولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔