کراچی : عزیزآباد میں گاڑیوں کی بیٹریاں اور سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، شہر قائد کے مختلف علاقوں سے گاڑی کی بیٹری اور دیگر چیزیں چوری ہونا معمول بنتا جارہا ہے عزیزآباد میں گاڑیوں کی بیٹریاں اور سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، شہر قائد کے مختلف علاقوں سے گاڑی کی بیٹری اور دیگر چیزیں چوری ہونا معمول بنتا جارہا ہے عزیزآباد بلاک 2 میں بیٹری چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزم کو گلی میں کھڑی گاڑی سے بیٹری چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے واردات سے قبل گاڑی کے قریب کافی دیرکھڑے ہو کر اطراف کا جائزہ لیا، پھراطمینان سے واردارت کرنے کے بعد راہِ فرار اختیار کیا علاقہ مکینوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گاڑیوں کے اندر سے قیمتی اشیا کی چوری روز کا معمول بن چکا ہے، اہل علاقہ کے مطابق غیر مقامی ملزمان گاڑیوں کے سائیڈ گلاس بھی چوری کرتے ہیں واضح رہے کہ کراچی کے پوش ایریاز ہوں، متوسط یا پسماندہ علاقے گاڑی کی بیٹری، سائیڈ گلاسز اور دیگر قمیتی سامان چوری ہونا معمول بن چکا ہے، جس کی رپورٹ بھی پولیس درج کرنے سے گریزاں ہوتی ہے، نہ ہی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن لیا گیا ہے جس سے ان واردات کی روک تھام ہوسکے
87