وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، مختلف شہروں میں 24 سے 48 گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جب کہ لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے مختلف شہروں میں 24 سے 48 گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کے پی کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے وفاقی وزیر برائے ماحولیات کے مطابق دریائے چناب، راوی، ستلج میں بھی درمیانے درجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،انتظامیہ شہری مراکزمیں سیلاب کے خطرے سے دوچارعلاقوں کے لیے ہنگامی ٹریفک پلان یقینی بنائے شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سیلاب زدہ انڈرپاسز کے لیے فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشن شامل ہونا چاہیے، شیری رحمان نے بتایا کہ 25 جون سے اب تک بارشوں کے مختلف واقعات میں 68 اموات اور 79 مکانات کو نقصان پہنچا، شہریوں اور سیاحوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور احتیاط برتیں ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو دریا کے آس پاس کے علاقوں میں پیشگی تیاری اور فوری ردعمل یقینی بنانا چاہیے، متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو فوری تعاون کو یقینی بنانے کے لیے فعال رابطہ برقرار رکھنا چاہیے
84