لاس اینجلس معروف امریکی ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین ایک بار پھر وکیل بننے کی کوشش میں ناکام ہوگئیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی طویل جدوجہد کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے خود انکشاف کیا کہ وہ جولائی 2025 میں کیلیفورنیا کا وکلا امتحان (بار ایگزام) پاس نہیں کر سکیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمت نہیں ہاریں گیکم کارڈیشین نے کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ محنت کریں گی، بار امتحان دوبارہ دیں گی اور اپنے خواب کو ضرور پورا کریں گیسوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں اپنی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کم کارڈیشین نے لکھا”میں ابھی تک وکیل نہیں بنی، بس ٹی وی پر اچھے کپڑوں والی وکیل کا کردار ادا کرتی ہوںانہوں نے کہا کہ اس قانونی سفر کو شروع کیے چھ سال ہو چکے ہیں، اور وہ تب تک کوشش جاری رکھیں گی جب تک بار امتحان پاس نہیں کر لیتیں”کوئی شارٹ کٹ نہیں، میں ہار نہیں مانوں گیکم کارڈیشین 2021 میں چوتھی کوشش کے بعد کیلیفورنیا کا “بیبی بار” (فرسٹ ایئر لاء اسٹوڈنٹس ایگزام) پاس کر چکی ہیں، اور اس کے بعد سے مکمل بار امتحان کی تیاری کر رہی ہیںواضح رہے کہ امریکا کا بار امتحان دنیا کے مشکل ترین امتحانات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس کی کامیابی کی شرح صرف 50 فیصد سے کچھ زیادہ ہےناکامی کے باوجود کم کارڈیشین نے اس تجربے کو مایوس کن نہیں بلکہ حوصلہ افزا قرار دیاانہوں نے کہا، “میں کامیابی کے بہت قریب تھی، یہی ناکامی مجھے مزید محنت پر آمادہ کر رہی ہےکم کارڈیشین کے مطابق ان کی قانون سے دلچسپی ان کے والد رابرٹ کارڈیشین سینئر سے وراثت میں ملی، جو مشہور او جے سمپسن کیس میں دفاعی ٹیم کا حصہ تھے۔