سرگودھا حادثہ ن لیگی ایم این اے کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، چار افراد زخمی

سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی کی گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئےتفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار نے پہلے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، بعد ازاں اسی کار نے دوسری موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماریحادثے میں 6 سالہ ارشد موقع پر جاں بحق ہوگیا، جب کہ اس کی بہن خدیجہ، دادا غلام محمد، پھوپھی شگفتہ بی بی اور ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئےپولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےمسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ارم حامد حمید کے بیٹے احمد اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے
ایم این اے ارم حامد حمید اور سابق ایم این اے حامد حمید نے بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔