لاہور: قیمتی و ننھی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر لاہور پولیس متحرک ہوگئی، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہر میں 190 مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی لاہور پولیس کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے پیش نظر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ننھی اور قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے شہر میں 190 مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کسی بھی لڑکے یا لڑکی کی جانب سے ڈرائیونگ کرنے پرگاڑی یا موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے
سی ٹی او نے کہا کہ پکڑی گئی گاڑی، موٹرسائیکل یا رکشہ کی واپسی کے لیے والدین کو بیان حلفی جمع کرانا ہوگا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ کینال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے
92