رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان 3 ہزار 800 اہلکار تعینات

پولیس نے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے لیے سیکیورٹی کا جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجتماع کی سیکیورٹی پر 3 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ شرکا کی سہولت کے لیے 14 مقامات پر پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں، پنڈال میں 3 داخلی راستے، 20 ناکے اور 40 واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اطراف میں 128 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔