اسلام آباد میں ایک اور سابق افسر کی مبینہ خودکشی تحقیقات شروع

اسلام آباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سابق پولیس افسر عبدالسلام نے اپنی رہائشگاہ پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنی گالہ کے علاقے میں پیش آیا، جب عبدالسلام اپنے کمرے میں اکیلے تھے جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود تھے۔ واقعے کے بعد لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالسلام اور ان کا خاندان 2 نومبر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایس ایس پی عدیل اکبر نے بھی اسلام آباد میں اپنی جان لے لی تھی۔