سکھر،میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے جمعہ کو سکھر سمیت پورے ملک میں یوم عظمت قرآن یوم تقدس قرآن، یوم حرمت قرآن کے موضوعات پر ریلیاں احتجاجی مظاہرے، نماز جمعہ اجتماعات کے کامیاب انعقاد پر فرزندان توحید، عاشقان رسول، غلامان مصطفےٰ سے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر علمائے کرام، تاجروں، شہریوں، نوجوانوں، طلبہ اور تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ قرآن مجید کی عظمت و شان خود خالق کائنات نے کلام الٰہی میں واضح بیان فرمائی ہے دنیا کی کوئی طاقت قرآن مجید کے امنے نہیں ٹھہر سکتی انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہر مسجد، ہرگلی محلے، سڑکوں اور جگہ جگہ سوئیڈن کے خلاف احتجاج نے سوئیڈن کو مجبور کردیا کہوہ اب یہ کہنے پر مجبور ہے کہ یہ قرآن پاک کی بے حرمتی ملعون شخص کا انفرادی فعل تھا جبکہ سوئیڈن حکومت کی سرپرستی سوئیڈن کی عدالتی اجازت اور سوئیڈن پولیس کی موجودگی مین قرآن مقدس کو نذر آتش کیا گیاجو کہ انتہائی خطرناک بدترین مذہبی دہشتگردی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور یہودیوں کی لونڈی بن چکی ہے یورپی یونین کفار اور منشرکین کی نمائندگی کرتی ہے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی ایس کا موقف واضح ہے مگر اس کا اظہار اور غم و غصہ دکھایا یہ سب عملی طور پر نظر آئے تو عالم اسلام کی عظمت رفتہ بلند و بحال ہوسکتی ہے انہوں نے تمام مسلمانوں سے اظہار تشکر کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کیلئے سڑکوں پر آنے والے خوش نصیب خراج تحسین کے مستحق ہیں اس قدر شدید گرمی اور حبس کے موسم میں انہوں نے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا۔
66