مین ہٹن: نیویارک میں میٹرو بس اور ڈبل ڈیکر میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئےامریکا کے شہر نیویارک میں دو سٹی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں اسی سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں ٹور بس کا ڈرائیور بھی شامل تھا میٹرو بس کے ساتھ تصادم میں ڈبل ڈیکر بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا، شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق، یہ حادثہ جمعرات کی شام کو مین ہٹن میں ایک مسافر بس سے ڈبل ڈیکر ٹور بس کے ٹکرانے کے سبب پیش آیا ڈبل ڈیکر بس ٹور بس کے عقب سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے وقت دونوں بسیں بھری ہوئی تھیں، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا فی الوقت تعین نہیں کیا جا سکا ہے بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے رسیوں اور سیڑھیوں کا استعمال کیا گیا، فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق کوئی بھی زخم جان لیوا نہیں لگتا، کسی کو خراشیں آئیں، کس کو فریکچر اور کئی مسافروں کو گردن پر چوٹیں آئیں
102