پنجاب میں زمین کے تحفظ کے لیے نیا قانون نافذ مقدمات 90 دن میں نمٹانے کا فیصلہ

پنجاب میں عام شہریوں کی زمین کے تحفظ کے لیے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی گئی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ شہریوں کی زمینوں پر قبضوں سے نمٹنے کے لیے ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اب زمین کے مالکانہ تنازعات سے متعلق مقدمات جو برسوں عدالتوں میں زیرِ التوا رہتے تھے، انہیں صرف 90 دن میں نمٹایا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں خصوصی ٹریبونل سنے گا، جو اپیل کا فیصلہ بھی 90 دن کے اندر کرنے کا پابند ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قانون صوبے میں زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی ملکیت کے تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔