ایلون مسک کا نیویارک کے میئر امیدوار زہران ممدانی کو “ڈیموکریٹک پارٹی کا مستقبل” قرار

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے نیویارک کے میئر کے لیے نامزد امیدوار زہران ممدانی کو ڈیموکریٹک پارٹی کا مستقبل قرار دے دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں زہران ممدانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ڈیموکریٹک پارٹی کا مستقبل ہیں۔‘‘ایلون مسک نے یہ تبصرہ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کی اُس ویڈیو کلپ کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے زہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چار نومبر کو ہوگی۔دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ممدانی کو ووٹ دینے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘‘۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر زہران ممدانی جیت بھی گئے تو انہیں امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔