96

کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی دلچسپ انداز میں مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد دی ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اسلام آباد سے اپنی دلہنیا لینے کیلئے بارات لے کر روانہ ہوئے، ان کی بارات کی تقریب میں قومی ٹیم کے کرکٹرز شریک نہیں ہوسکے تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دی ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں کہا کہ’ ہیری ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت مبارک ہو، جیو میرے یار واضح رہے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج بھی حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں