لاہور میں پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 250 سے زائد رنگ برنگی پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی ناکام بنا دی اور ملزم اظہر محمود کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزم پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ فروشی میں ملوث تھا اور پولیس کی کارروائیوں سے بچنے کے لیے پتنگوں کی ترسیل لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کے خلاف جاری خصوصی مہم کا حصہ ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔