امریکی صدر ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنے والا واحد عالمی رہنما پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں عالمی امن تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر کو مخاطب کرنے کے انداز میں شرمندہ کر دیا، اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید کے بارے میں کہا کہ “ان کے پاس تو بے پناہ دولت ہے”۔دی گارڈین کے مطابق، تقریب میں ٹرمپ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور دورانِ خطاب مختلف عالمی رہنماؤں پر تبصرے کرتے رہے۔ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے بارے میں کہا کہ “کئی لوگ انہیں ناپسند کرتے ہیں، مگر میں انہیں پسند کرتا ہوں”۔برطانوی وزیراعظم اسٹارمر اس وقت شرمندہ ہوئے جب وہ سمجھ بیٹھے کہ ٹرمپ انہیں خطاب کے لیے بلا رہے ہیں، مگر ٹرمپ خود مائیک پر بولنے لگے تو اسٹارمر کو خاموشی سے اپنی جگہ واپس جانا پڑا۔اخبار نے مزید لکھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شکایت کی کہ ٹرمپ نے انہیں “صدر” کہہ دیا، جس پر ٹرمپ نے مذاق میں جواب دیا: “شکر کریں کہ میں نے آپ کو کینیڈا کا گورنر نہیں کہا!”دی گارڈین کے مطابق، واحد رہنما جس نے ٹرمپ کو مؤثر انداز میں قابو میں رکھا، وہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف تھے، جنہوں نے موقع پر ٹرمپ کی تعریف کے ساتھ صورتحال کو متوازن رکھا اور ایک موقع پر جب ٹرمپ اسٹیج پر واپس آنا چاہتے تھے، تو شہباز شریف نے انہیں مؤدبانہ انداز میں روکا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔