الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکانِ اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن (ای سی پی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابستہ تمام اراکین کو آزاد امیدوار ظاہر کرتے ہوئے نئی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔
ای سی پی نے یہ اقدام سپریم کورٹ کے 25 اگست 2025 کے فیصلے کے مطابق اٹھایا ہے، جس کے تحت تحریکِ انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اب کسی جماعت سے منسلک نہیں سمجھے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں ان اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی. الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے نتیجے میں قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشنز میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام اسمبلیوں میں نئی پارٹی پوزیشن فہرستیں جاری کر دی ہیں۔
