73

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

بجلی 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا،نیپرا نے 23۔2022ء کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے اضافے کی منظوری دی تھی۔ نیپرا حکام نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی،اگست اور ستمبر2023ء کے بلوں پر ہو گا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا
بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،بجلی کمپنیوں نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی تھی۔ جبکہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت بجلی کے نرخ میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ایک ساتھ ہو گا یا مرحلہ وار،حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ اضافہ ہوا تو بھی صارفین پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بجلی کے نرخ میں اضافہ ضروری نہیں،پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر مہنگا ہونا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں اور پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں اضافے کی تصدیق کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں