جہلم: سوہاوہ کے بازار میں 3 خواتین نے دکاندار کو باتوں میں الجھا کر لاکھوں روپے کا سونا چوری کر لیا، خواتین کے گروہ نے واردات کرتے ہوئے بچے سے بھی مدد حاصل کی جہلم میں واقع سوہاوہ کے بازار میں جیول کی شاپ پر 3 خواتین نے اسے باتوں میں الجھا کر لاکھوں روپے کا سونا اڑا لیا، خواتین کے گروہ نے مذکورہ واردات کے دوران بچے کی بھی مدد لی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 خواتین جیولر شاپ میں خریدار کے طور پر آئیں مگر انھوں نے دکاندار کو باتوں میں الجھا کر واردات کی، فوٹیج میں ایک خاتون کو بچے کی مدد سے چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات کرتے ہی خواتین اور بچوں کا گروہ دکان سے چلا جاتا ہے، دکاندار کو خواتین کے جانے کے بعد سونا چوری ہونے کا علم ہوا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کی مدد سے خواتین ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے
75