لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم لاہور کے ایک مقامی اسکول کے اسپورٹس گالہ میں شریک ہوئے اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ “تمام کھلاڑی اپنی محنت اور ٹریننگ پر یقین رکھیں، کیونکہ کرکٹ دراصل یقین کا کھیل ہے۔” بابر اعظم نے بچوں کے پیار اور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی سپورٹ پاکستانی ٹیم اور کرکٹ کو ہمیشہ درکار ہے،دوسری جانب، ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا،میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستانی بولرز نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا، لیکن آخری اوورز میں حارث رؤف کے دو اوورز میں 29 رنز بننے کے باعث بازی پلٹ گئی۔ شائقین کرکٹ اور کئی نامور شخصیات نے انہیں شکست کا ذمہ دار قرار دے کر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی اور میمز تک بنا ڈالیں،تاہم، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سید جبران نے حارث رؤف پر تنقید کے بعد اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد دل آزاری نہیں تھا اور وہ پیسر سے دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔