کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جو جنوبی اور زیریں سندھ سمیت کراچی کے موسم پر اثر انداز ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ سسٹم بھارتی گجرات کے قریب بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، تاہم اس کے باوجود کراچی میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا اثر ساحلی پٹی کے علاقوں میں زیادہ محسوس ہوگا جبکہ بارش کے امکانات کے حوالے سے حتمی صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوگی۔
