کابل: طالبان نے بیوٹی پارلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں تفصیلات کے مطابق کابل میں تمام بیوٹی پارلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے، افغانستان میں طالبان حکومت نے کابل سمیت مختلف صوبوں میں بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کر دی محکمہ اخلاقیات کے ترجمان محمد عاکف کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما کے زبانی احکامات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس سے پہلے طالبان جنگجوؤں نے بیوٹی پارلرز کے باہر خواتین ماڈلز کے پوسٹرز پر اسپرے کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ طالبان کی واپسی کے بعد بیش تر بیوٹی پارلرز خفیہ طور پر کام کر رہے تھے کابل اور تمام صوبوں میں موجود بیوٹی پارلرز کو اپنا کام سمیٹنے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے، ایک ماہ میں بیوٹی پارلرز بند کرنے ہوں گے طالبان خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی اداروں، پارکس، سینما اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر پہلے ہی پابندی لگا چکے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود افغان طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے
70