واشنگٹن: امریکہ کا 247واں یومِ آزادی آج دھوم دھام سے منایا جائے گا اس روز امریکی ثقافت کا خاص اظہار باربی کیوز کے اہتمام، پریڈز اور آتش بازی کے ذریعے کیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق 4 جولائی کو امریکہ کا یومِ آزادی منانے کی ابتداء تب ہوئی جب امریکہ کی دوسری کانٹی نینٹل کانگریس نے 1776 میں اعلانِ آزادی کو متفقہ طور پر منظور کر لیا اور یوں امریکی نو آبادیوں نے سلطنتِ برطانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی اس کے ایک سال بعد ‘ لائبریری آف کانگریس’ کے مطابق، فلا ڈلفیا میں امریکہ کا یومِ آزادی منایا گیا
247واں یومِ آزادی کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں اہم تقریب ہو گی، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں رنگا رنگ پریڈ اور آتش بازی کو مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ یومِ آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے واضح رہے کہ امریکا آبائی باشندوں کے علاوہ ہجرت کرکے آنے والوں کا ملک ہے جہاں پر اکثریت ان افراد کی ہے جو دوسرے ممالک سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے ہیں
63