امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے نکالنے کی کسی بھی بین الاقوامی کوشش کی مخالفت کرے گی۔یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو “نسل کشی” قرار دیا گیا، جس کے بعد بعض یورپی حلقوں کی جانب سے اسرائیل کو کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں سے نکالنے کے مطالبات سامنے آئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے متعدد عالمی میڈیا اداروں کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا:”ہم اسرائیل کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے روکنے کی کسی بھی کوشش کی مکمل طور پر مخالفت کریں گے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔”فیفا ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونا ہے، اور امریکہ میزبان ہونے کے ناطے اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔