آئی سی سی نے بھارتی ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ویمنز ٹرائی-نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروا سکی، جس پر میچ ریفری جی ایس لکشمی نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا۔بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کیا، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔یہ میچ 25 اپریل 2025 کو کھیلا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ تاہم، اوور ریٹ کی یہ خلاف ورزی بھارتی ٹیم کو مالی طور پر مہنگی پڑی۔