ابھیشیک شرما نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ابھیشیک شرما نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ ڈالا

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سابق کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے 23 سالہ جارح مزاج بیٹر نے بنگلہ دیش کے خلاف 37 گیندوں پر 75 رنز جڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 200 یا اس سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ابھیشیک اب تک چار مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ روہت شرما بھی چار بار یہ ریکارڈ بنا چکے تھے، لیکن میچز کے اعتبار سے ابھیشیک آگے نکل گئے ہیں۔
ایشیا کپ میں ابھیشیک کی فارم شاندار رہی ہے۔ وہ پانچ میچوں میں 248 رنز بنا چکے ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف 74 اور بنگلہ دیش کے خلاف 75 رنز کی برق رفتار اننگز شامل ہیں۔