نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کو گوشت برآمد کرنے کی پیش کی ہے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے جس میں زراععت، لائیو اسٹاک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے چین کو پنجاب سے گوشت برآمد کرنے کی پیشکش کی جب کہ چینی قونصل جنرل نے پنجاب کے لیے حلال میٹ سرٹیفکیشن کے اجرا میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جدید کیٹل فارمنگ کے حوالے سے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا اس کے علاوہ چین پنجاب میں کاٹن اور رائس کے ہائی کوالٹی بیج کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا جب کہ کاٹن ریسرچ اور میکانزیشن کے لیے بھی چینی ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ زراعت، لائیوسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں چینی تعاون کا خیر مقدم کریں گے
64