75

سعودی عرب میں پانچ افراد کی سزائے موت پر ایک ساتھ عمل درآمد

سعودی عرب کی سرکاری میڈیا کے مطابق مملکت میں ایک عبادت گاہ پر ہلاکت خیز حملہ کرنے والے پانچ قصورواروں کو تین جولائی پیر کے روز سزائے موت دے دی گئی۔ رواں برس ملک میں سزائے موت پر اجتماعی عمل درآمد کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے
موت کی سزاؤں پر عمل درآمد میں غیر معمولی اضافہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل جن پانچ افراد کو موت کی سزا دی گئی اس میں سے چار سعودی عرب کے شہری تھے جبکہ ایک کا تعلق مصر سے تھا سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ موت کی سزا کس طرح دی گئی، تاہم ملک میں ماضی میں سر قلم کرنے کی روایت رہی ہے سعودی عرب: سزائے موت پر عمل درآمد سے اصلاحات کا عمل مشکوک اطلاعات کے مطابق جن افراد کو گزشتہ روز موت کی سزا دی گئی، ان پر ایک عبادت گاہ کے اندر حملہ کرنے کا مقدمہ چلایا گیا تھا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے تاہم سعودی پریس ایجنسی نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کا جو بیان شائع کیا ہے، اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کب ہوا تھا یا کس قسم کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا سعودی عرب، ایک ہی دن میں 81 افراد کو پھانسی دے دی گئی سعودی عرب میں موت کی سزاؤں میں اضافہ اس واقعے کے ساتھ ہی رواں برس سعودی عرب میں اب تک سزائے موت پانے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی سے متعلقہ جرائم میں مئی کے اوائل سے اب تک 20 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے سعودی عرب: چھبیس سالہ نوجوان کو سزائے موت دے دی گئی مئی کے اواخر میں حکام نے دہشت گردی کے مرتکب بحرین کے دو شہریوں کو موت کی سزا دی تھی۔ اس وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ یہ مقدمہ ”تشدد کے ذریعہ حاصل کردہ اعترافات” پر مبنی تھا سعودی عرب: مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن اور سختیاں جاری خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب نے مجموعی طور پر 147 افراد کو پھانسی دی تھی، جو کہ سن 2021 کے مقابلے میں دو گنی تعداد ہے، سن 2021 میں 69 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی
گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے مارچ میں ایک ہی روز 81 افراد کو موت کی سزائیں دی گئی تھیں سعودی عرب میں موت کی سزاؤں میں حالیہ اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب مملکت، شاہ سلمان کے بیٹے اور سعودی عرب کے عملی حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں، بڑی سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے ذریعے اپنی نرم شبیہ پیش کرنے کوشش کر رہی ہے ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مملکت سعودی عرب نے موت کی سزا سے ”چھٹکارا” حاصل کر لیا ہے اور اب یہ سزا صرف قتل کے مقدمات میں دی جائے گی یا پھر جب کسی شخص نے ”بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو ایک ساتھ خطرے میں ڈالا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں