کراچی میں ہلکی پھوار، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں رم جھم کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث بادل بنتے ہیں جس سے ہلکی بارش یا پھوار پڑ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔