ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: ایچ ون بی ویزا پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس عائد

واشنگٹن (اے این این) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے تحت جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے۔فیصلے کے اعلان کے بعد کئی امریکی اور بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی وزیر تجارت نے واضح کیا کہ اب وقت ہے کہ “امریکی گریجویٹس کو تربیت دی جائے، غیر ملکی ملازمین کو نہیں لایا جائے۔”بینکنگ کمپنی جے پی مورگن نے ایچ ون بی ویزا ہولڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکا سے باہر نہ جائیں، کیونکہ نئی فیس کے نفاذ کے بعد ان کے لیے دوبارہ واپسی مشکل ہوسکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ پالیسی کل سے نافذ العمل ہوگی۔