امریکا میں امیگریشن کے لیے نئی سخت شرائط عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمت اور سرمایہ کاری کے ذریعے امریکا میں امیگریشن حاصل کرنے کے خواہش مند افراد پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دستخط شدہ صدارتی حکم نامے کے تحت ایچ ون بی (H-1B) ورکر ویزے کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ اب ایسی کمپنیوں کو جو غیر ملکی افراد کو اسپانسر کرتی ہیں، سالانہ 100,000 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ امریکا میں مستقل رہائش کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا گولڈ کارڈ ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ویزا کے حصول کے لیے درخواست گزار کو 10 لاکھ ڈالر (1 ملین ڈالر) ادا کرنا ہوں گے۔ یہ گولڈ کارڈ ان افراد کے لیے مخصوص ہے جو غیر معمولی قابلیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔