عراق میں زیارت کے لیے نئے ضوابط: 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے ویزا نہیں ملے گا

بغداد: عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے، عراقی حکام نے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے نئے ضوابط متعارف کرا دیے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق زیارت کے لیے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزا جاری نہیں ہوگا۔ تاہم اگر کوئی 50 سال سے کم عمر مرد اپنی فیملی کے ہمراہ درخواست دے تو اسے ویزا مل سکتا ہے۔فیصلے کی وجہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی کو محدود کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہر سال بالخصوص بڑے مذہبی مواقع پر لاکھوں زائرین کے لیے سیکیورٹی، تحفظ اور لاجسٹک انتظامات کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اطلاق اور ہدایات یہ نئے قوانین تمام غیر ملکی درخواست دہندگان پر لاگو ہوں گے جو عراق کے مقدس شہروں اور مزارات کی زیارت کے لیے داخلہ چاہتے ہیں۔حکام نے سفری گروپس اور انفرادی درخواست دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے تازہ شرائط کا بغور مطالعہ کریں۔ماہرین کے مطابق یہ اعلان عراق کی زیارتی پالیسیوں میں ایک اہم تبدیلی ہے جس کے مستقبل میں ممکنہ زائرین پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔