القادر ٹرسٹ ٹرسٹ کرپشن کیس میں 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ،احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی،وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دئیے اور عمران خان کی اہلیہ کی 31 مئی تک ضمانت منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی گئی۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ سابق وزیراعظم کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسی کیس میں بشریٰ بی بی کی آج تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی،عدالت نے 23 مئی تک بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔بشریٰ بی بی کی جانب القادر ٹرسٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،نیب کی تحقیقات غیر قانونی ہیں۔ درخوست میں استدعا کی گئی کہ عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت منظور کرے۔ بشریٰ بی بی اسی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوئی تھیں۔
68