84

کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والا شخص گرفتار

کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خرم نثار واقعے کے بعد سوئیڈن فرار ہوگیاتھا، ملزم کو سوئیڈن کی پولیس نے گرفتارکیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم خرم نثار سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سےرابطہ کیاتھا، ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے 10 سے 15 دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزم خرم نثار نے گزشتہ سال کے آخر میں ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا، ملک سے فرار ہونے کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں اس نے بتایا کہ میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تھی کیونکہ پہلے پولیس اہلکار نے گولی چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چل نہیں سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں