83

عید کے دوسرے دن موسم بھی مہربان،

عید کے دوسرے دن ملک کے مختلف شہروں میں موسم مہربان ہے اور بادل برستنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف شہروں میں موسم مہربان ہے کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار اور بوندا باندی نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ؎عید کے تہوار پر جب موسم ہو خوشگوار، ٹھنڈی ہوائیں اور برستی گھٹائیں اپنا رنگ دکھائیں تو شہری کیوں نہ لطف اٹھائیں۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں نے برس کا عید کا مزا دوبالا کر دیا ہے صبح سویرے بھارش سے قدرتی مناظر دھل کر اور بھی نکھر گئے گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسے تو گجرات میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نارووال میں موسم مہربان ہوا تو گرمی سے پریشان شہریوں کو بھی راحت ملی۔ ملکوال میں برکھا برسی، ڈسکہ میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہریوں کی ڈبل عید ہوگئی لویر دیر میں بھی باران رحمت برسی جب کہ مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی برکھا رت نے موسم حسین بنا دیا بھکر، خوشاب، پیر محل، پھالیہ، جلال پور سمیت کئی شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا اور موسم خوشگوار ہوا وہیں کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور پانی بھر جانے کے باعث شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں کراچی میں بھی موسم ابر آلود ہے اور چند ایک مقامات پر بوندا باندی ہوئی ہے تاہم شہر قائد کے باسی بادل کے چھماچھم برسنے کے منتظر ہیں محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت کوہلو، ژوب، بارکھان، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، سوات، بنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں