آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت سمیت تین میچز احمد آباد میں رکھے ہیں انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر، نومبر میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور پاکستان کے اعتراض کے باوجود تین میچز ہندو انتہا پسندی کے گڑھ مانے جانے والے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان نے مذکورہ میچ سمیت افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف اسی گراؤنڈ پر شیڈول میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رکھا تھا تاہم آئی سی سی نے ان اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا
90