بھارتی پائلٹ نے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد طیارے کو جے پور سے دہلی لے جانے سے انکار کردیا، مسافروں کو چھ گھنٹے کے انتظار کے بعد بس اور کار کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا واقعہ کچھ یوں ہے کہ لندن سے دہلی واپس آنے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کے پائلٹ نے جے پور سے طیارہ آگے لے جانے سے انکار کر دیا۔ پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب وہ طیارہ مزید آگے لے کر نہیں جائے گا اتوار کو دہلی میں موسم کی خرابی کے سبب تین بین الاقوامی اور دو ڈومیسٹک فلائٹس کا رخ جے پور کی طرف موڑ دیا گیا تھا، جس میں ایئر انڈیا کی بھی دو فلائٹس شامل تھیں جن میں سے ایک لندن سے دہلی آرہی تھی پریشان مسافروں نے شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتر ادتیہ سندھیا اور رکن پارلیمنٹ راجیہ وردھن راٹھوڑ کو ٹوئٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی، جس پر ایئر انڈیا نے مسافروں کو جلد مسئلے کا حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی بھارتی ایئر لائن کے مسافروں کو پائلٹ کے اس طرح اچانک انکار کے سبب تقریباً چھ گھنٹے انتظار کی اذیت سہنی پڑی جس کے بعد انھیں براستہ سڑک کار اور بس کے ذریعے دہلی کے لیے روانہ کیا گیا
98